Sunday, August 23, 2009

پنجگور ‘ تخریب کاری کی کوشش ناکام‘ 2000کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد

پنجگور ‘ تخریب کاری کی کوشش ناکام‘ 2000کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد 

پنجگور (اے پی پی )پنجگور میں پولیس نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھاری مقدار میںدھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد پنجگورمیں تخریب کاری کی غر ض سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد لارہے ہیں جس پر پولیس نے ایک پک اپ کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے پک اپ گاڑی سے 2000کلو گرام دھماکا خیزمواد برآمد کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں اتنی بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا مقصد تخریب کاری کی بڑی کارروائی کرنا تھا جس کو ناکام بنادیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔